ائیر پو رٹ روزانہ دو گھنٹے بند رہا کر ینگے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر تین ماہ کیلئے رن وے کی صفائی و مرمت کے حوالے سے تما م پروازوںکی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے روزانہ دو گھنٹے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی اے اے ذرائع کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر جاری ہونیو الے خصوصی احکامات کے مطابق رن وے نمبر پچیس لیفٹ کو دوپہر ایک سے تین بجے تک تین ماہ کیلئے بند رہا کرے گا۔ رن وے کی صفائی کا کام پیر دوجولائی سے شروع کر دیا گیا ہے جو ستائیس ستمبر تک جاری رہیگا۔ سول ایوی ایشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ربر ڈیپوزٹ ریموول کیلئے رن وے بند کئے گئے ہیں۔