قائد حز ب اختلا ف کچھ نہیں ،ہرفیصلہ اپو زیشن جماعتو ں کی مشاورت سے کر وں گا :چو دھری نثا ر

قائد حز ب اختلا ف کچھ نہیں ،ہرفیصلہ اپو زیشن جماعتو ں کی مشاورت سے کر وں گا :چو ...
قائد حز ب اختلا ف کچھ نہیں ،ہرفیصلہ اپو زیشن جماعتو ں کی مشاورت سے کر وں گا :چو دھری نثا ر

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قو می اسمبلی قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے من پسند شخص کی چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تقرری کی کوشش کی تو ڈیڈ لاک پیدا ہو گابیان میں انہو ں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعدپینل تجویز کیا ہے اور اس میں تبدیلی بھی ان کی مشاورت سے کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں مسلم لیگ (ن )کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے،ہمارا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے اور پارلیمانی کمیٹی کو جو پینل دیا اس کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر ذاتی طور پر کسی شخص کو اس عہدے کے لئے نامزد نہیں کرے گا چودھری نثار نے کہا کہ اگر شفاف الیکشن کرانے ہوں تو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری فوری ہو سکتی ہے لیکن حکومت کی نیت صاف نظر نہیں آرہی چودھری نثارنے کہا کہ عبوری حکومت کے قیام کے لئے بھی مسلم لیگ یہی طریقہ اختیار کرے گی۔

مزید : اسلام آباد


loading...