پاکستانی آم بیما ری سے محفو ظ ہیں :کو ریا ئی ماہرین

پاکستانی آم بیما ری سے محفو ظ ہیں :کو ریا ئی ماہرین
پاکستانی آم بیما ری سے محفو ظ ہیں :کو ریا ئی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کے معائنہ کاروں نے کراچی میں ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا دورہ کرکے پاکستان میں آم کو بیماری سے محفوظ بنانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔ فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین وحید احمد نے بتا یا کہ جنوبی کوریا کو آم کی برآمد اسی سیزن میںہی شروع کی گئی اورپہلی کھیپ روانہ کردی گئی ہے ۔ جنو بی کو ریا بڑی مارکیٹ ہے اس لیے وہاں باآسانی ایک سے ڈیڑھ ڈالر فی کلو قیمت پر آم برآمد کیا جاسکتا ہے۔ وحید احمد نے کہاجنوبی کوریا میں آم کی کھیپ باآسانی دو سے تین ہفتوں میں پہنچ جاتی ہے۔ آئندہ تین سالوں میں یہ کھیپ پندرہ ہزار ٹن تک پہنچائی جاسکتی ہے۔

مزید :

بزنس -