افغان فو جی نے تین نیٹو اہلکا ر گو لی سے اڑا دیے
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان فو جی نے فائرنگ کر کے تےن نیٹو فوجی مار دیے ۔ کابل میں گفتگو کرتے ہوئے ایساف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی افغانستان کے علاقے میں فوجی وردی میں ملبوس شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تین نیٹو فوجیوں کو ہلاک کر دیا جس کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے نیٹو اہلکاروں کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔