ٹرانسپو رٹر کرائے کم کریں:ایم کیو ایم

ٹرانسپو رٹر کرائے کم کریں:ایم کیو ایم
ٹرانسپو رٹر کرائے کم کریں:ایم کیو ایم

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی فوری کمی کی جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور خورد و نوش کی بنیادی اشیاء میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ اخلاق و انصاف کا تقاضا ہے کہ قیمتوں میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے اب عوام کو بھی ٹرانسپورٹ کرایو ں، دودھ ، آٹے اور زندگی کی دیگر بنیادی اشیاء میں ریلیف فراہم کیاجائے۔

مزید : کراچی


loading...