ڈاکٹروں کی ہڑتال ،اپو زیشن پنجا ب اسمبلی کا اجلاس طلب کر ے گی

ڈاکٹروں کی ہڑتال ،اپو زیشن پنجا ب اسمبلی کا اجلاس طلب کر ے گی
ڈاکٹروں کی ہڑتال ،اپو زیشن پنجا ب اسمبلی کا اجلاس طلب کر ے گی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن جماعت نے ڈاکٹروں کی ہڑتال پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلوانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت قائد حزب اختلاف راجہ ریاض منگل کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلا س بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کروائیں گے۔راجہ ریاض نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کوصوبائی حکومت کی ناکامی قراردیتے ہوئے کہا کہ وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے مسئلے کو خراب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کروانے میں ناکام ہوگئی ہے جبکہ وزیر قانون پٹیشن مافیا کے ڈان ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی رانا ثنااللہ خان سے ڈرتے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...