شریف برادران کیخلا ف مقد ما ت پر کا رروائی جا ری ہے :چیرمین نیب

شریف برادران کیخلا ف مقد ما ت پر کا رروائی جا ری ہے :چیرمین نیب
شریف برادران کیخلا ف مقد ما ت پر کا رروائی جا ری ہے :چیرمین نیب

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کے چیئر مین ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے وضاحت کی ہے کہ شریف برادران کے خلاف تمام کیسز پر کارروائی قانون کے مطابق کی جارہی ہے ۔دنیانیوزسے با ت کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2011 میں نوازشریف نے مقدمات ختم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی شریف برادران کے خلاف ریفرنس بندکرنے کیلئے نہیں کہا۔بلکہ اصل صورتحال یہ ہے کہ شریف برادران کے خلاف احتساب عدالت میں تین ریفرنس زیرسماعت ہیں ایک نواز شریف کے خلاف حدیبیہ پیپر مل کیس، دوسرا آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے اور تیسرا قرضے واپس نہ کرنے کے ریفرنس زیرسماعت ہیں۔

مزید : لاہور


loading...