بھارت انتہا پسندہندووں کو مقبوضہ کشمیر میں بسانے کی سازش بند کرے:علی گیلانی
سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر رہنما سید علی گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت ایک سازش کے تحت انتہا پسند ہندووں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کر رہی ہے جس سے ہندو مسلم ٹکراوکا خطرہ رہے گا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے دوسرے علاقوں میں جانے والے ہندوپنڈتوں کو مناسب معاوضہ دیکر مخصوص علاقوں میں آباد کیا جائے کیونکہ وہ اس علاقے کے باسی ہیں لیکن مسلمانوں سے لڑانے کے لیے انتہا پسند ہندووں کوسازش کے تحت آباد کرنے کا منصوبہ ختم کیا جائے۔ ان کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ فاروق عبد اﷲ مرکزی حکومت کے پتلے ہیں جو مرکزی حکومت کی تمام غلط ترین پالیسیوں کو عملی جامہ پہناتے ہیں جس میں کشمیر ی عوام کے مفادات کوبھی نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔