امید ہے سلمان خان سربجیت کو رہا کرالیں گے : دلبیر کور
چندی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت کے منتظر بھارتی قید ی سربجیت سنگھ کی بہن نے امید ظاہر کی ہے کہ اداکار سلمان خان کی مہم سربجیت کی رہائی میں اہم کردار اداکرے گی، سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور کا کہنا ہے کہ انہیں سلمان خان سے بات کر کے بہت اچھا لگا ہے۔ اور بعض ہے کہ ان کی کوشش رنگ لائے گی۔ کیونکہ سلمان خان اس معاملے میں بہت سنجید ہ ہیں۔