قراقرم ایکسپر یس کے مسافر "عذاب "میں پھنس گئے

قراقرم ایکسپر یس کے مسافر "عذاب "میں پھنس گئے
قراقرم ایکسپر یس کے مسافر

  


ٹنڈوآدم (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کا انجن دوپہر بارہ بجے ٹنڈوآدم ریلوے سٹیشن پر خراب ہوگیا اور رات گیا رہ بجے تک وہیں کھڑی رہی۔ قراقرم ایکسپریس کے انجن فیل ہوجانے کی وجہ سے اپ اینڈ ڈاﺅن ٹریک پر بھی کئی گھنٹوں تک ریلوے ٹریفک معطل رہی،ملت اور فرید ایکسپریس کو لنڈو ریلوے سٹیشن پر جبکہ خیبر میل کو قریبی ٹریک پر روک لیا گیا،بعدازاں قراقرم ایکسپریس کو دھکیل کرمین ٹریک سے ھٹانے کے بعد تینوں ٹرینوں کو اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ قراقرم ایکسپریس دوپہر بارہ بجے سے ٹنڈوآدم سٹیشن پر رکی ہوئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ انجن کی مرمت کا کام جاری ہے،ادھر شدید گرمی اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید : کراچی


loading...