نیٹو سپلائی کی بحالی کا معاہدہ طے ہو سکتا ہے :خبر ایجنسی کا دعویٰ

نیٹو سپلائی کی بحالی کا معاہدہ طے ہو سکتا ہے :خبر ایجنسی کا دعویٰ
نیٹو سپلائی کی بحالی کا معاہدہ طے ہو سکتا ہے :خبر ایجنسی کا دعویٰ

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹو سپلا ئی کی بحالی کیلئے پا ک امریکہ معا ہدہ جلد طے ہو نے کا امکان ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی سیکو رٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلا ئی کی بحا لی کیلئے جلد اعلان کیا جا سکتا ہے جبکہ نیٹو سپلا ئی کی بحا لی کے حوا لے سے پاک امریکہ حکام کا اجلاس کل اسلام آ با د میں ہو گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحا لی سے متعلق ماحول مثبت ہے جبکہ امریکی محکمہ خا ر جہ کے مطابق امریکی نا ئب وزیر خا ر جہ پاکستانی کے ساتھ مذاکرات کے بعد امریکہ پہنچ گئے ہیں۔

مزید : قومی


loading...