پاکستان نے دوبارہ سوئس مقدمات کھولنے کی اپیل کردی

پاکستان نے دوبارہ سوئس مقدمات کھولنے کی اپیل کردی
پاکستان نے دوبارہ سوئس مقدمات کھولنے کی اپیل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سوئس مقدمات دوبارہ کھولنے کے لیے اپیل دائر کردی جس پر امکان ہے کہ سوئٹزرلینڈ کی اپیلیٹ اتھارٹی جوابدہی کے لیے متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کرے گی۔”دی نیوز “کے مطابق سوئس وکیل نے وزارت قانون کو بتایا ہے کہ اپیل کا عمل تین سے چھ ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ سوئس قانون کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ سوئس حکام حکومتی وکیل کو علیحدگی میں سن سکتے ہیں یا پھر اُنہیں متعلقہ ملزمان کی موجودگی میں سنا جائے گا۔ دوسری صورت میں سوئس حکام کی طرف سے متعلقہ ملزمان کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق جنیوا کے اٹارنی جنرل نے 4فروری کے فیصلے میں کہا تھا کہ 25اگست 2008ءکے حکم پر نظرثانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ ان مقدمات کو کھلوانے کی15 سال کی قانونی میعاد ختم ہوچکی ہے اور کوئی نئے ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔

مزید :

قومی -