طالبان سے مذاکرات نہیں کرنے تو بھارت کے ساتھ بھی کوئی ضرورت نہیں: مولانا فضل الرحمان

طالبان سے مذاکرات نہیں کرنے تو بھارت کے ساتھ بھی کوئی ضرورت نہیں: مولانا فضل ...
طالبان سے مذاکرات نہیں کرنے تو بھارت کے ساتھ بھی کوئی ضرورت نہیں: مولانا فضل الرحمان

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی کی ضرورت ہے، اگر امریکہ طالبان سے مذاکرات کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قومی نوعیت کے معاملات پر حکومت سے اتفاق ہو گیا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ طالبان سے مذاکرات کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں اور اگر پاکستان نے طالبان سے مذاکرات نہیں کرنے تو پھر بھارت سے بھی مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مولانا فضل الرحمان حکومت کا حصہ ہوں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں