کالعدم تنظیم سرگرم ،سکواڈتشکیل ، کراچی میں دہشتگردی کا امکان

کالعدم تنظیم سرگرم ،سکواڈتشکیل ، کراچی میں دہشتگردی کا امکان
 کالعدم تنظیم سرگرم ،سکواڈتشکیل ، کراچی میں دہشتگردی کا امکان

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں سیکیورٹی اداروں اور اہم سیاسی شخصیات پر حملوں کیلئے کالعدم تنظیموں نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں اور اس سلسلے میں حساس اداروں نے کراچی پولیس کوآگاہ کردیاہے ۔ ذرائع کے مطابق شہرقائد میں ممکنہ دہشتگردی کے خدشے سے حساس اداروں نے مراسلے کے ذریعے کراچی پولیس کوآگاہ کردیاہے اور بتایاگیاہے کہ سیکیورٹی ادارے اور اہم شخصیات ہٹ لسٹ پر ہیں ۔دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر کراچی کی جیلوں سے 65خطرناک قیدیوں کو اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کردیاگیاہے جبکہ اراکین سندھ اسمبلی کے بیگ لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے نعیم بخاری اور آصف چھوٹو گروپ سرگرم ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں اہم شخصیات کا نشانہ بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔ سندھ اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر شہلا رضانے کہاکہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود سیکیورٹی واپس لے لی جاتی ہے ، ہمیں سیکیورٹی اداروں کی ہدایات پر عمل کرناچاہیے ،عید الفطر کے بعد ہی اسمبلی اجلاس بلایاگیاہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس