سانحہ نانگا پربت: ایک اور ملزم نے گرفتاری دیدی

سانحہ نانگا پربت: ایک اور ملزم نے گرفتاری دیدی
سانحہ نانگا پربت: ایک اور ملزم نے گرفتاری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاحوں کے قتل کے تیسرے ملزم عبدالمالک نے جرگے کے ذریعے گرفتاری پیش کردی ۔ جون کی آخری تاریخ کو بھی ایک اور ملزم محمد شفیق نے پولیس کو رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی تھی۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے بےگناہی ثابت کرنے کے لیے گرفتاری پیش کی۔ چلاس کی پولیس کے مطابق دوران گرفتاری ملزم نے کہا کہ وہ محکمہ ذراعت کا ملازم ہے اور اس نے اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لئے گرفتاری دی ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ نانگا پربت میں مختلف علاقوں کے 16 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے دس کا تعلق ضلع دیامر، تین کا تعلق مانسہرہ اور تین کا تعلق کوہستان سے ہے۔ نانگا پربت بیس کیمپ میں مسلح افراد کے حملے میں دس غیر ملکیوں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ واقعے پر گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری اور آئی جی گلگت بلتستان عثمان زکریا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پندرہ دہشت گردوں میں سے دس کا تعلق دیامر سے ہے جبکہ تین کا تعلق ضلع چلاس سے اور دو کا تعلق مانسہرہ سے ہے، واقعہ سے متعلق اب تک کی جانے والی تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شدت پسندوں نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں تربیت حاصل کی تھی تاہم ان افسران نے ا±س جگہ کے بارے میں نہیں بتایا ۔دوسری جانب سیاحوں کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی ۔

مزید :

گلگت -