بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک کا ہزارہ ٹاﺅن کا دورہ، لواحقین سے اظہار تعزیت

بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک کا ہزارہ ٹاﺅن کا دورہ، لواحقین سے ...
بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک کا ہزارہ ٹاﺅن کا دورہ، لواحقین سے اظہار تعزیت

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں ہزارہ ٹاو¿ن کا دورہ کیا اور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی، ہزارہ عمائدین سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ریاست عوام کے تحفظ کی ذمہ داری ہر حال میں پوری کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی سیاست کا محور امن و آشتی ہے، وہ ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،ان کا کہناتھا کہ ہزارہ ٹاؤن دھماکے کے شہیدوں کے گھروں میں فاقہ نہیں ہونے دیں گے اور ہر وہ قدم اٹھائیں گے جن سے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو تحفظ حاصل ہو۔

مزید : کوئٹہ