افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: ڈیوڈ کیمرون

افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: ڈیوڈ کیمرون
افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: ڈیوڈ کیمرون

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا، خطے میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ پاک، افغان دورے کے بعد برطانوی ایوان زیریں میں تقریر کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ خطے اور افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ افغان امن مذاکرات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ افغانیوں کو اپنے ملک میں امن قائم کرنے کیلئے سفارتی اور سیاسی امداد دینا ہو گی، افغانستان میں قیام امن کیلئے سفارتی کوششوں کے ساتھ افغان فوج کی تربیت بھی ضروری ہے، برطانوی اور غیر ملکی فوجوں نے افغانستان کو دہشت گردوں کا گڑھ بننے سے روک دیا ہے اور اب افغان فوج وپولیس اپنے ملک کی حفاظت کرنے کی اہل ہو گئی ہے۔ وزیراعظم کیمرون نے کہا 2014ءکے بعد برطانوی فوج افغان فوج کی تربیت کے لئے موجود رہے گی۔



مزید : بین الاقوامی