شاید ”سنی“ جائے۔۔۔

شاید ”سنی“ جائے۔۔۔
شاید ”سنی“ جائے۔۔۔

  


لاہور (خبر نگار خصوصی) پنجاب کے وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے اعلان کیا ہے کہ نشریاتی و اشاعتی اداروں میں کارکنوں کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں محکمہ محنت 48 گھنٹوں میں رپورٹ مرتب کرے گا جو سرکاری طور پر جاری کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ میڈیا کارکنوں کو رمضان اور عید سے پہلے واجبات دلائے جائیں گے جبکہ ویج ایوارڈ کے نفاذ اور سرکاری اشتہارات کارکنوں کی قانون کے تحت ادائیگی سے منسلک کرنے کا معاملہ بھی حل کیا جائے گا اور اس ضمن میں تمام اداروں کے کارکنوں کی فہرست مرتب کی جائے گی تاکہ انہیں سوشل سیکیورٹی کے تحت رجسٹرڈ کیا جا سکے اور ہیلتھ کارڈ بھی جاری کئے جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محکمہ محنت میں ایماندار کام کرنے والے وہی لوگ ان کی ٹیم کا حصہ رہیں گے جو محنت کشوں کے بارے میں مسلم لیگ ن کے ایجنڈے کا حصہ بنیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس