فواد احمد آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے

فواد احمد آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے
فواد احمد آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ) پاکستان سے تعلق رکھنے والے لیگ سپنر فواد احمد اب آسٹریلوی شہری بن گئے ہیں۔ وہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کے اہل بھی ہوگئے۔ فواد احمد گزشتہ 3 سال سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور حال ہی میں آسٹریلیا اے کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔ 31 سالہ لیگ اسپنر نے آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی شہریت ملنے پر وہ بے حد خوش ہیں، انہیں یقین نہیں آرہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سلیکٹر جان اینویراریٹی پہلے ہی فواد احمد کی ایشز سیریز کے اسکواڈ میں ممکنہ شمولیت کا اشارہ دے چکے ہیں۔ ایشز سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ہورہا ہے اور اس میں صرف ایک آف اسپنر نیتھن لائن شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -