بلوچستان سمیت پورا ملک امن کا گہوارا بنائیں گے:نوازشریف

بلوچستان سمیت پورا ملک امن کا گہوارا بنائیں گے:نوازشریف
بلوچستان سمیت پورا ملک امن کا گہوارا بنائیں گے:نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کسی قسم کی بدامنی اور دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس میں کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات سمیت صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم نواز شریف وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالملک کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں بدامنی قبول نہیں اور اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا جانفشانی سے کام ہوتا رہا تو امن جلد قائم ہو جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا مل بیٹھ کر خیبر سے لیکر گوادر تک کے مسائل کو حل کریں گے۔ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور لاپتہ افراد کا حساب لیا جائے گا اور بلوچستان کو امن و امان قائم کرنے کیلئے بہترین پولیس افسران کی خدمات دیں گے۔ وزیراعظم نے تمام ایجنسیوں کو وزیر اعلی بلوچستان سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم سے ہزارہ کمیونٹی کے وفد نے بھی ملاقات کی۔

مزید :

کوئٹہ -