پنجاب حکومت کا چار ارب روپے کی سبسڈی سے خصوصی رمضان المبارک پیکج کا اعلان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت حکومت ماہ ِرمضان میں اشیائے ضرویہ پر چار ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ ہر ضلع میں سستے بازار لگائیں گے ، اشیا ءکے سستے داموں فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ رمضان پیکج پر عملدارآمد بنانے کے لئے کنٹرول روم بنائیں جائیں گے ۔