فوربس میگزین کی جانب سے100 سیلیبرٹیز کی لسٹ جاری

فوربس میگزین کی جانب سے100 سیلیبرٹیز کی لسٹ جاری
فوربس میگزین کی جانب سے100 سیلیبرٹیز کی لسٹ جاری

  

نیویارک( نیٹ نیوز)فوربس میگزین کی جانب سے ایک سو سیلیبرٹیز کی لسٹ جاری کردی گئی ، لسٹ میں پوپ سنگر بیونس، جے زیڈ، ریحانہ، کیٹی پیری اور ایلیں ڈی جینرس کو شامل کرلیا گیا،امریکی میگزین کی جانب سے جاری کردہ ایک سو بااثر افراد کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں پوپ سنگر بیونس، بیس بال پلیئر لی بارن جیمس اور ریکارڈ پروڈیوسر اور ریپر ڈاکٹر ڈری اور دیگر افراد شامل ہیں۔فہرست میں ان افراد کو شامل کیا گیا ہے، جن کی گزشتہ بارہ ماہ میں آمدنی گیارہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز رہی۔فہرست میں ٹاپ ٹین میں پانچ مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں۔فوربس کا کہنا ہے کہ لسٹ میں ان شخصیات کے نام شامل کییجاتے ہیں،جن کی سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر موجودگی نمایاں رہتی ہیں۔اس وقت دنیا کے بااثر افراد میں اکثریت امریکیوں کی ہے۔رواں برس کے دوران میڈونا،ڈیوڈ بیکھم، کرسٹن اسٹیورٹ اور چارلیز تھیاران،ٹام کروز اور دیگر کے نام فہرست سے خارج کردیئے گئے۔

مزید : کلچر