’ملازمت پیشہ خواتین کے بچوں کے جسم میں یہ ایک تبدیلی آتی ہے‘ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر کسی ماں کا ملازمت کرنے کو دل نہ کرے

’ملازمت پیشہ خواتین کے بچوں کے جسم میں یہ ایک تبدیلی آتی ہے‘ سائنسدانوں نے ...
’ملازمت پیشہ خواتین کے بچوں کے جسم میں یہ ایک تبدیلی آتی ہے‘ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر کسی ماں کا ملازمت کرنے کو دل نہ کرے

  


کوپن ہیگن(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے، بالخصوص جو لوگ بچپن ہی سے موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں ان کے لیے اس کی سنگینی دوآتشہ ہو جاتی ہے۔ بچوں میں موٹاپے کی وجوہات جاننے کے لیے اس سے قبل بھی کئی تحقیقات ہو چکی ہیں مگر اب ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے بچوں کے موٹا ہونے کی ایک انتہائی حیران کن وجہ بیان کر دی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”نوکری کرنے والی خواتین کے بچوں میں موٹاپے میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ حالیہ چند عشروں میں بچوں کی بہت بڑی تعداد کا موٹاپے کا شکار ہونا زیادہ تر خواتین ماﺅں کے نوکریاں کرنے کی عکاسی کرتا ہے اور ان دونوں عوامل کے باہمی گہرے تعلق کے واضح شواہد ہمارے پاس موجود ہیں۔اگر ہم کام کرنے والی ماﺅں کو زیادہ سپورٹ فراہم کرنا شروع کر دیں تو اس سے اگلی نسل کے بچوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔“

وہ ایک قسم کے مرد جن سے مرد دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں، خواتین کو بے حد پسند آتے ہیں، سائنسدانوں نے ایسا راز بے نقاب کردیا کہ سن کر خواتین بھی شرمندہ ہوجائیں

رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے کوپن ہیگن بزنس سکول کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ”1970ءکی نسبت آج بچوں میں موٹاپے کی شرح دو گنا ہو چکی ہے۔ 2014ءمیں دنیا میں 20کروڑ بچے موٹاپے کا شکار تھے۔“تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر گووزڈز (Dr. Gwozdz) کا کہنا تھا کہ ”جو خواتین کام کرتی ہیں ان کے پاس گھر پر کھانابنانے کا وقت نہیں ہوتا اور وہ اکثر بازاری کھانوں پر اکتفا کرتی ہیں۔ ایک طرف بازاری کھانے غیرمعیاری ہوتے ہیں، ان میں چکنائی، شوگر اور نمک کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے اوریہ کھائے بھی زیادہ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان ماﺅں کے بچے بچپن سے ہی موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن بچوں کی مائیں گھر میں نہیں ہوتیں وہ عموماً زیادہ بیٹھے رہنے کے عادی ہوتے ہیں۔ وہ کھیل بھی اس قسم کے کھیلتے ہیں جو بیٹھ کر کھیلے جاتے ہیں۔ ایسے بچوں کی نیند بھی ان بچوں کی نسبت کم ہوتی ہے جن کی مائیں گھر پر رہتی ہیں۔ یہ تمام عوامل نوکری کرنے والی ماﺅں کے بچوں کو موٹاپے میں مبتلا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس