14 سالہ پاکستانی بچہ جس نے دنیا میں دھوم مچادی، گوگل بھی داد دینے پر مجبور ہوگیا، ایسا کیا کام کیا؟ جان کر ہر پاکستانی کو فخر ہوگا

14 سالہ پاکستانی بچہ جس نے دنیا میں دھوم مچادی، گوگل بھی داد دینے پر مجبور ...
14 سالہ پاکستانی بچہ جس نے دنیا میں دھوم مچادی، گوگل بھی داد دینے پر مجبور ہوگیا، ایسا کیا کام کیا؟ جان کر ہر پاکستانی کو فخر ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک 14سالہ پاکستانی بچے نے سکیورٹی ریسرچ کے شعبے میں ایسی دھوم مچائی ہے کہ ٹیکنالوجی کے میدان کی دیوتا کمپنی ’گوگل‘ بھی اسے داد دینے پر مجبور ہو گئی اور اسے اپنے ’گوگل ہال آف فیم‘ میں شامل کرلیا ہے۔ ویب سائٹ techjuice.pk کی رپورٹ کے مطابق محمد شہزاد نامی اس ہونہار بچے نے گوگل کی مختلف ایپلی کیشنز میں کئی خامیوں کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ انہیں دور بھی کر دیا۔ شہزاد دیکھنے میں تو کم عمر لگتا ہے مگر وہ ایک ماہر ہیکر ہے مگر اس نے اپنی ہیکنگ کی صلاحیتوں کو منفی انداز میں ضائع کرنے کی بجائے مثبت انداز میں استعمال کیا اور گوگل کے ہال آف فیم میں جگہ بنا لی۔

وہ پاکستانی نوجوان جس سے مل کر فیس بک کے بانی بھی حیران ہوگئے، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق ایک بار شہزاد کے والد کا ای میل اکاﺅنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ یہیں سے شہزاد نے اپنے ہیکنگ کے سفر کا آغاز کیا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ ہر وقت مختلف ایپلی کیشنز اور سافٹ ویئرز کی خامیاں تلاش کرنے میں لگا رہتااور یوں اب وہ ایک ماہر سکیورٹی تحقیق کار کے طور پر دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔ شہزاد نے سب سے پہلے 2 سال قبل گوگل کے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 4.4میں موجود ایک خامی کی نشاندہی کی تھی جس کے ذریعے اس کا سکرین لاک توڑا جا سکتا تھا۔ اس کے بعد وہ مسلسل گوگل کی مختلف مصنوعات کی خامیاں کمپنی کو بتاتا آ رہا تھا ۔ ان میں سے بیشتر اس نے خود ہی دور بھی کی تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -