پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن جاری،لاکھوں روپے جرمانہ وصولی

پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن جاری،لاکھوں روپے جرمانہ وصولی

لاہور)(اپنے خبر نگار سے )36اضلا ع میں گراں فروشوں ،ذخیرہ اندوزوں ،ملاوٹ اور دیگر قانون شکنی کا ارتکاب کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان میں سب سے زیادہ2 لاکھ40ہزار سے زائد روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ ضلع جھنگ میں سب سے کم3000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ضلع لاہور میں1270مقامات پر چھاپے مارے گئے ایک لاکھ97ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ،98ایف آئی آر درج ،152تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا۔صوبہ بھر میں1756پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف شہروں کی2162مارکیٹوں میں اچانک پہنچ کر چیکنگ کی اور10153دکانوں پر چھاپے مارے گئے۔

۔1818تاجروں اور دکاندارو ں کو اوور چارجنگ کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ،19دکاندار اور تاجرملاوٹ اور قانون کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے 165ایف آئی آر درج کروائیں ،220تاجروں اور د کا ند ار و ں کو حراست میں لے لیا گیا ،2283900روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔وزن اور مقدار کی چیکنگ کرنے کے لئے اوزان و پیمائش انسپکٹروں نے مختلف مقامات پر 2460 دکانوں کی انسپکشن کی ،278مقامات پر قانون کی خلاف ورزی نوٹ کی گئی ،150تاجروں اور دکانداروں کو کم تولنے پر پکڑا گیا ،لیبر ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹروں نے کم تولنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1