بلاول بھٹو زمین پر کھڑے ہو کر آسمان پر مت تھوکیں،پرویز ملک

بلاول بھٹو زمین پر کھڑے ہو کر آسمان پر مت تھوکیں،پرویز ملک

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زمین پر کھڑے ہو کر آسمان کی طرف مت تھوکیں،ایسا کرنے سے تھوک اپنے ہی منہ پر پڑتا ہے ،پیپلز پارٹی کی پالیسی ہمیشہ بھارت نواز رہی ہے جس کے ثبوت موجود ہیں،بلاول کو تقریر لکھ کر دینے والوں کو چاہیے کہ وہ انہیں حقائق سے آگاہ کریں ورنہ ہم بتائیں گے کہ ہندوستان کوپاکستان کے خلاف مخبری کرنے والے کون لوگ ہیں۔

اوران کا کس پارٹی کے ساتھ تعلق ہے،کشمیر میں اپنی شکست یقینی نظر آنے پر پیپلز پارٹی دوسروں کی حب الوطنی کو نشانہ بنانے سے گریزکرے ،پاکستان مسلم لیگ ن محب وطن لوگوں کی پارٹی ہے اور ہماری پارٹی قیادت کی حب الوطنی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روز لاہور میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج بے رحمی سے ملک لوٹنے والے ایمانداری کا شور مچا رہے ہیں،ملک کے ان لٹیروں نے آج تک ٹیکس ہی نہیں دیا ،دوسروں کو خود سختہ جلاوطنی کا طعنہ دینے والے پہلے یہ تو بتائیں ان کی اصل قیادت کہاں ہے وہ پاکستان کیوں نہیں آتی،انہیں کس بات کا خوف ہے؟انہوں نے کہا مخالفین کو کشمیر کے ساتھ ساتھ2018ء کے الیکشن میں بھی یقینی شکست نظر آ رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1