آزاد کشمیر الیکشن میں (ن) لیگ کو عبرتناک شکست دیں گے،بیرسٹر عامر حسن

آزاد کشمیر الیکشن میں (ن) لیگ کو عبرتناک شکست دیں گے،بیرسٹر عامر حسن

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی کے یاروں (مسلم لیگ ن) کو عبرتناک شکست دیں گے۔

اور ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کرکے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے سپاہیوں کی حکومت بنائیں گے اور مسلہ ء کشمیر کو حل کرنے کے لئے بلاول کی قیادت میں عالمی سطح پر آواز بلند کریں گے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عامر حسن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے الیکشن میں جتنی مرضی دھاندلی کرنے کی کوشش کرلے ہم کشمیر کے غیور عوام کے ووٹوں سے مودی کے ’’یاروں‘‘ کو شکست دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1