اوقا فملازمین کا ساتھیوں کی گرفتاری کے خلافوزیر اعلیٰ کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانیکا فیصلہ

اوقا فملازمین کا ساتھیوں کی گرفتاری کے خلافوزیر اعلیٰ کے سامنے احتجاج ...

لاہور(خبر نگار خصوصی )محکمہ اوقاف و مذہبی امور ایمپلائز ایسوسی ایشن نے سی آئی اے کی طرف سے تین ملازمین کی گرفتاری کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف 3جولائی بروز اتوار کو انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کا افتتاح کر نے کیلئے جب آئیں گے تو اوقاف ملازمین ان کے سامنے بھر پوراحتجاج کریں گے اور اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔کلرک عمر خیام ،رفیق پٹواری اور گارڈ ممتاز باگڑیاں قبضہ سکینڈل میں گزشتہ ایک ماہ سے سی آئی اے نواں کوٹ کی حراست میں ہیں جن کو تاحا ل رہا نہیں کیا گیا۔دوسری طرف سیکرٹری محکمہ اوقاف نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے 3جولائی کو افتتاح کرنے کیلئے آنے پر آج بروز ہفتہ اور اتوار 2اور3جولائی کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں اور تمام ملازمین کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1