سیکرٹری ترقی خواتین بشریٰ امان نے رمضان بازاروں کے دورے کئے
لاہور(اپنے خبر نگار سے)صوبائی سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین بشریٰ امان نے مریدکے سٹی اور امامیہ کالونی فیروزوالہ کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔ صوبائی سیکرٹری نے رمضان بازار میں لگائے جانے والے سٹالوں کا معائنہ کیا اور اشیائے خودونوش کی فراہمی اور معیار کا جائزہ لیا ۔
انہوں نے گاہکوں سے رمضان بازار میں مہیا کی جانے والی سہولیات کے متعلق دریافت کیا ۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں آنے والے لوگوں کی راہنمائی کریں کیونکہ رمضان بازاروں کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کو معیاری اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔