راوی ٹاؤن کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس،یوسی دفاتر جلد تعمیر کئے جائنگے

راوی ٹاؤن کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس،یوسی دفاتر جلد تعمیر کئے ...

لاہور( جنرل رپورٹر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے زیر اہتمام ٹاؤن ہا ل میں راوی ٹاؤن کے منتخب ہونے والے چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور کونسلرز کا ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور/ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان ، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے غزالی سلیم بٹ، اے ڈ ی سی( آر) عرفان نواز میمن، ایڈمنسٹریٹر راوی ٹاؤن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے راوی ٹاؤن کے چےئر مینوں، وائس چیئر مینوں اور کونسلرز کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے شہر بھر میں پانی اور سیوریج کی بہتری کے لیے 6ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جس سے عوامی نمائند گان کو اعتما د میں لیکر پانی اور سیوریج کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یونین کونسلز میں چیئر مین کے دفاتر پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور کم از کم وقت میں یونین کونسلز کے دفاتر قائم کر دیئے جائینگے۔انہوں نے ٹی او( آر) راوی ٹاؤن کو ہدایت کی کہ تمام چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلرز پر مشتمل واٹس ایپ گروپ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز لاہور کی ایک یوسی کے نمائندگان سے ملاقات کی جائے گی تاکہ ان کے مسائل ساتھ ساتھ حل ہوتے رہے۔اس موقع پر غزالی سلیم بٹ اور خواجہ عمران نذیر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی معاملات حل ہونے کے بعد چےئر مین، وائس چیئرمین اور کونسلرز باقاعدہ کام شروع کردینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1