341ارب کے کسان پیکج کے نام پر کاشتکاروں سے مذاق کیا گیا،میاں ایوب

341ارب کے کسان پیکج کے نام پر کاشتکاروں سے مذاق کیا گیا،میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی) سابق مشیر وزیراعظم اور مرکزی رہنما پیپلز پارٹی میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس اور بابرکت مہینے میں بھی عوام حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے سڑکوں پر رل رہے ہیں 341 ارب روپے کے کسان پیکج کے نام پر کسانوں سے فراڈ کیا گیا ہے گردشی قرضہ دوبارہ وہاں پہنچ چکا ہے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام تک ثمرات نہیں پہنچائے گئے ۔

اور الٹا عوام پر ایک احسان کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہم نے قیمتیں نہیں بڑھائی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں صحت ، تعلیم اور امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے حکمران صرف خیالی پلاؤ بنانے میں مصروف ہے بجٹ میں ریلیف نام کی کوئی چیز شامل نہیں ، اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1