اندرونی و بیرونی قرضوں کے حجم میں 48کھرب کا اضافہ تشویشناک ہے،فرخ جاوید

اندرونی و بیرونی قرضوں کے حجم میں 48کھرب کا اضافہ تشویشناک ہے،فرخ جاوید

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے تین سالوں میں اندرونی اوربیرونی قرضوں کے مجموعی حجم میں 48 کھرب 50 ارب روپے کا اضافہ ہونے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دوران شریف برادران کشکول توڑنے کے بلند وبانگ دعوے کیے تھے ان کوبھول کرقرض لینے میں سب سے آگے نکل گئے ہیں جس کا خمیازہ غریب عوام سیلزٹیکس،ٹی وی ٹیکس ،پٹرول اورڈیزل پرٹیکس کی شکل میں بھگت رہے ہیں اورمقروض ملک کے امیرحکمران اپنا علاج بھی لندن سے غریب عوام کے ٹیکسوں کی کمائی سے کرواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے خون پسینے کی کمائی سے سالانہ اربوں ڈالرکماکرزرمبادلہ کی صورت میں پاکستان بھجواتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1