مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے غریبوں کا جینا محال بنا دیا،مرزا رمضان بیگ

مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے غریبوں کا جینا محال بنا دیا،مرزا رمضان بیگ

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے حکمران عوام کر ریلیف دینے کے بجائے مسلسل تکلیف دے رہے ہیں ،حکمران ٹولہ کو عوام کا کوئی احساس نہیں، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے لوڈ شیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے 16 ,16گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب غریب عوام بھگت رہے ہیں عام آدمی کے استعمال کے روز مرہ کی اشیاء پر حکومت نے ٹیکس لگا کر عوام دشمنی کا کھلا ثبوت دیا ہے مہنگائی نے پہلے ہی غریب آدمی کا کچومر نکال دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1