زارا ملک فلم ’’ بیسٹ آف لک ‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ

زارا ملک فلم ’’ بیسٹ آف لک ‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ

لاہور ( این این آئی) نامور ہدایتکار اے حفیظ نے اداکارہ و ماڈل زارا ملک کو اپنی فلم ’’ بیسٹ آف لک ‘‘ کی کاسٹ میں شامل کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہدایتکار اے حفیظ نے پاکستان کی سپر ماڈل و اداکارہ زارا ملک کو اپنی فلم ’’ بیسٹ آف لک ‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے منتخب کیا ہے ۔ گزشتہ روز فلم کی شوٹنگ لاہور کے گردو نواح میں کی گئی جس میں زارا ملک نے دیگر اداکاروں کے ساتھ اپنے سین کی عکسبندی کروائی ۔ منفرد موضوع پر بنائی جانے والی فلم عید الضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔

مزید : کلچر