قرآن مجید پر عمل کرنے سے مسلمانوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں،مولانا عزیز الرحمن

قرآن مجید پر عمل کرنے سے مسلمانوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں،مولانا عزیز الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر,قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،مولانا عبدالنعیم،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا خالد عابد نے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے اس بابرکت مہینے میں قرآن پاک کا نزول ہوارمضان اور قرآن کا آپس میں گہرا اورمضبوط تعلق ہے اور اس ماہ میں اللہ پاک کا اپنے بندوں پر اتنا بڑاا احسان کیا ہے کہ شب قدرجیسی اتنی عظیم رات عطاکی جس کی عبادت ہزار مہینوں سے افضل ہے،قرآن مجید پرعمل کرنے سے امت مسلمہ کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی دولت انسانوں کے ہدایت کا واحدراستہ اور ذریعہ ہے قرآن کریم کے بتائے ہوئے راستے پرچلنے میں کامیابی ممکن ہے۔


علماء کرام نے کہا کہ امت کے بگاڑکا سبب قرآن پاک سے دوری ہے اور اسکا سدھا ربھی قرآن سے ہی ہوگاقرآن کی دعوت لوگوں میں انقلاب لاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم جہاں انفرادی اصلاح ونجات کا ذریعہ ہے وہیں اجتماعی معاشرے کو بھی سنوار دیتا ہے اسلامی انقلاب سے وجودمیں آنے والی ریاست ہی مکمل اور کامیاب ریاست ہوسکتی ہے۔