قندیل بلوچ سے ملاقات کے بعد میر ی زندگی تبدیل ہو گئی :مفتی عبدالقوی

قندیل بلوچ سے ملاقات کے بعد میر ی زندگی تبدیل ہو گئی :مفتی عبدالقوی
قندیل بلوچ سے ملاقات کے بعد میر ی زندگی تبدیل ہو گئی :مفتی عبدالقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مفتی عبد القوی نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ سے ملا قات کے بعد میری زندگی میں نئی تبدیلی آگئی ہے ،اب کسی سے بھی ملوں گا تو صرف مسئلے پر گفتگو ہو گی۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں اتنا نقصان پہلے کبھی نہیں ہوا جتنا اس عورت سے ملاقات کے بعد ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس عورت کے کردار پر مجھے بھی سوچنا ہو گا اور باقی علما کو بھی سوچنا ہو گا ،علما حضرات دوسروں کے ساتھ نیک خواہشات رکھتے ہیں لیکن اس خیر کا جواب خوفناک شر کے صورت میں ملتا ہے ۔
نجی نیوز چینل نیو نیوز کے پروگرام ”لائیو ود نصر اللہ ملک “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قندیل بلوچ نے جھوٹ بولا ،اس کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے ،اب اس عورت سے نہیں ملوں گا لیکن اس بات پر یقین ہے کہ اللہ اس کو ہدایت ضرور دے گا ۔انہوں نے کہا کہ اب کسی سے بھی ملنے سے پہلے دیکھوں گا کہ جس سے مل رہا ہوں اس میں خیر ہے یا نہیں ۔ شادی ایک اور نکاح کئی کے فتوے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ شادی ملک کے قانون کے مطابق ہونی چاہیے اور نکا ح اسلامی قوانین کے تحت ہوتا ہے جس میں دو گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ یہ فتویٰ اس لیے دیا کہ شادی شدہ مرد بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں،اس فتوے سے بد کرداری کا در وازہ بند کرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایک شادی کی ہے اس کے علاوہ نکاح نہیں کیا کیو نکہ میں ایک معاشرتی انسان ہوں ،یہ آسانی ان لوگوں کے لیے پیدا کی گئی ہے جو بد کردار ہیں ۔

مزید :

لاہور -