پروڈیوسر سہیل خان کا افطار ڈنرزندگی کے مختلف شعبوں کی معروف شخصیات شریک

پروڈیوسر سہیل خان کا افطار ڈنرزندگی کے مختلف شعبوں کی معروف شخصیات شریک

لاہور(فلم رپورٹر) فلم پروڈیوسر سہیل خان نے مقامی ہوٹل میں گزشتہ روززندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔افطار ڈنر میں شرکت کرنے والوں میں سید نور ،غوث قادری،پرویز کلیم،چوہدری اعجاز کامران،کوریوگرافر ریشماں، سنگم، سمیرا چشتی ،نبیہہ خان اور دیگر کے نام نمایاں ہیں۔اس موقع پر ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل خان نے بتایا کہ میں کئی سالوں سے اس پروگرام کا انعقاد کررہا ہوں اس پروگرام کو منعقد کرنے کا بنیادی مقصد ثواب کے حصول کے ساتھ ساتھ دوستوں کو اکٹھا کرنا ہے۔میں اپنے تمام دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو میری محبت میں اپنا قیمتی وقت نکال کر آتے ہیں اور مجھے ثواب کمانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں جب تک زندہ ہوں اس پروگرام کو منعقد کرتا رہوں گا اور میں امید کرتا ہوں کہ میرے دوست اسی طرح میرے پاس آتے رہیں گے۔

مزید : کلچر