ایران کی حکومت نے زیادہ تنخواہوں اور مراعات دینے پر 4سرکاری بینکوں کے سربراہان کو فارغ کر دیا

ایران کی حکومت نے زیادہ تنخواہوں اور مراعات دینے پر 4سرکاری بینکوں کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (اے پی پی) ایران کی حکومت نے زیادہ تنخواہوں اور مراعات دینے پر 4سرکاری بینکوں کے سربراہان کو فارغ کر دیا ۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر کی مداخلت پر ایران کے چار بینکوں مہر ایران ، ملت ، رفاح اور صادرات بینک کے سربراہان کو فارغ کر دیا گیا ہے ۔ ان افراد کو وزیر اقتصادیات کی ہدایت پر تبدیل کیا گیا ہے ۔
ان افراد پر زیادہ تنخواہیں اور مراعات لینے کا الزام تھا ۔
اور ان پر خاصی تنقید بھی ہو رہی تھی۔

مزید :

کامرس -