سندھ ریونیو بورڈ 78ارب روپے کاہدف حاصل کرنے کیلئے پر عزم

سندھ ریونیو بورڈ 78ارب روپے کاہدف حاصل کرنے کیلئے پر عزم

کراچی (اے پی پی)سندھ ریونیو بورڈ (SRB) مالی سال2016-17 میں 78 ارب روپے کا مقررہ نیا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ سندھ ریونیو بورڈ کے ترجمان کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق ایس آر بی نے سندھ سیلز ٹیکس کی مد میں صرف ایک ماہ جون 2016کے دوران 6.403ارب روپے وصولی کرکے ایک مزید سنگ میل حاصل کرلیا ہے، جو کہ جولائی 2011ء سے شروع ہونے والی ایس ایس ٹی وصولی میں اب تک ایک ماہ میں اتنی بڑی وصولی ایک ریکارڈ ہے۔ ایس آر بی ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ ریونیو بورڈ سال 2015-16کے دوران61.453ارب روپے وصولی کی، جبکہ مالی سال 2014-15کے دوران 49.371ارب روپے وصولی کی گئی تھی، جس میں ایک تاریخی 24.47فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایس آر بی نے صرف ایک ٹیکس ایڈمنسٹریشن ہے، جس نے2011-12سے لیکر اب تک مقررہ ٹارگٹ بغیر کسی مڈ ایئر کٹوتی کے مسلسل حاصل کیے ہیں۔ اس سال بھی ایس آر بی نے سیلز ٹیکس کے اسٹیچوئری ریٹ میں کمی کے باوجود سندھ سیلز ٹیکس کی وصولی شروع کردی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سیلز ٹیکس کے معیاری نرخوں میں گذشتہ برس 2015-16میں 14فیصد میں سے اس سال2016-17میں 13فیصد ہونے کے باوجود سندھ روینیو بورڈ 2016-17 کیلئے مقررہ ٹارگٹ 78ارب روپے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیگا اور امید کی جا رہی ہے کہ اس سال 2015-16سے 28فیصد زائد ریکارڈ وصولی کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔

مزید : کامرس