عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی،چاندی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی،چاندی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

لندن (این این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی نرخوں میں کمی جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ گزشتہ روز لندن میں سپاٹ گولڈ کے مستقبل میں خریداری کے معاہدے معمولی تبدیلی سے 1318.71 ڈالر فی اونس میں طے پائے جبکہ یو ایس گولڈ فیوچرکے تحت اگست کیلئے سونے کی خریداری کے معاہدے 0.4 فیصد کی کمی سے 1321.50 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ بنگلور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ہوئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1313.36 ڈالر فی اونس میں طے پائے تاہم چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور لندن میں چاندی کے مستقبل میں خریداری کے معاہدے 0.6 فیصد کی بہتری سے 18.42 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

مزید : کامرس