کراچی میں نگلیریا نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ،تیس سالہ نوجوان شخص جاں بحق

کراچی میں نگلیریا نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ،تیس سالہ نوجوان شخص جاں بحق
کراچی میں نگلیریا نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ،تیس سالہ نوجوان شخص جاں بحق

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں موسم کی تبدیلی کے باعث نگلیریا نے ایک بار پھر سر اٹھا لیاہے ،جس کے باعث 30سالہ نوجوان دم توڑ گیاہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق نیگلیریا سے متاثرہ 30 سالہ نوجوان محمد زاہد کو ایک ہفتے قبل کراچی کے نجی اسپتال میں لایا گیا تھا جہاں آج اس کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یہ رواں برس نیگلیریا سے پہلی ہلاکت ہے۔ نگلیریا سے ہلاکت کے بعد حکومت سندھ نے مختلف محکموں کے نمائندوں کی نیگلیریا سے روک تھام کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جنہیں کراچی میں فراہمی آب کے دوران پانی میں کلورین کی مقدار کو یقینی بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

مزید : کراچی