حکومتی کوششوں سے 3104ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی ہدف حاصل کر لیا گیا ، اسحاق ڈار

حکومتی کوششوں سے 3104ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی ہدف حاصل کر لیا گیا ، اسحاق ڈار

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 3104 ارب روپے ٹیکس محصولات کے ہدف کے حصول اور زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب سے زائد بڑھنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے ۔ ایف بی آر نے تین ہزار 104 ارب روپے کے ٹیکس محصولات کا تاریخی ہدف حاصل کیا ہے ۔ ایف بی آر اور قوم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے اور ایف بی آر ٹیم کی محنت سے 3104 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی ہدف حاصل کرلیا ہے جس پر وزیراعظم سمیت قوم کومبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس اٹھارہ ارب ڈالر سے زائد ذخائر جبکہ نجی بینکوں کے پاس 409ارب ڈالر پڑے ہیں صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 19 سو ارب تک پہنچ گیا ہے جس پر صوبوں کومبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

مزید : صفحہ اول