مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ، بھارتی فوج کا مظاہرین پر لاٹھی چارج

مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ، بھارتی فوج کا ...

 سری نگر (خصو صی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ۔ جبکہ بھارتی فوج نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں کی اپیل پر جمعتہ الوداع کے بعد کشمیری عوام کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ اور اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم القدس کے حوالے سے سری نگر میں نکالی جانے والی ریلی میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے گئے، مظاہرین کی جانب سے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ مقبوضہ کشمیر کے دیگر شہروں میں بھی بھارتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔

مقبوضہ کشمیر

مزید : علاقائی