شمالی سینا میں 6مصری فوجی ہلاک

شمالی سینا میں 6مصری فوجی ہلاک

قاہرہ (اے پی پی) مصر کے علاقے شمالی سینا میں مصری فوجیوں اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 6مصری فوجی ہلاک ہو گئے جن میں 2 فوجی افسر بھی شامل ہیں۔ مصری عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ جھڑپیں جمعرات کو شمالی سینا کے علاقے الفرافرہ میں رفح شہر کے قریب ہوئی۔ ان جھڑپوں میں 6 مصری فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مسلح افراد نے اس اقدام کو جوابی کارروائی قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ مصری فضائیہ نے چند روز قبل شمالی سینا کے شیخ زوید علاقے میں دہشت گرد گروہ انصار بیت المقدس کے 5 ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔گذشتہ ڈیڑھ برس سے مصری فوج نے شمالی سینا میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

مزید : علاقائی