جمعتہ الوداع کے موقع پر سی سی پی اوکا مختلف عبادت گاہوں کادورہ

جمعتہ الوداع کے موقع پر سی سی پی اوکا مختلف عبادت گاہوں کادورہ

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر )سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے جمعتہ الوداع کے موقع پر شہر کی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کو چیک کیا۔اُنہوں نے امام بارگاہ بیت الحزن اقبال ٹاؤن، مسجد گلزار مدینہ وحدت کالونی اور گڑھی شاہو میں قادیانیوں کی عبادت گاہ کی سیکورٹی کو چیک کیا ۔اس موقع پر اُنہوں نے مندرجہ بالا عبادت گاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکورٹی انتظامات کے بارے میں دریافت کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے پولیس شب و روز کوشاں ہے خاص کر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کے لیے تمام وسائل برؤے کارلائے جا رہے ہیں اور پٹرولنگ کے لیے پیرو، ڈولفن اور مجاہد سکواڈ کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل شہر بھر میں متحرک ہیں۔سی سی پی او نے مساجد اور امام بارگاہوں کی چیکنگ کے دوران اچھی ڈیوٹی کرنے پر پانچ پولیس اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

مزید : علاقائی