سی ٹی اوکاشہربھرکادورہ،6وارڈنزکوشوکازنوٹس جاری،4کونقدانعام

سی ٹی اوکاشہربھرکادورہ،6وارڈنزکوشوکازنوٹس جاری،4کونقدانعام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کر ائم رپورٹر سے) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے رمضان المبارک میں رش کے اوقات میں ٹریفک کے بہاؤ کی بہتری اورپارکنگ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جیل روڈ،مال روڈ،مین بلیوارڈ گلبرگ ،ڈیفنس، فیروزپور روڈ،فورٹریس سٹیڈیم ،نقی مارکیٹ ،انارکلی اور لبرٹی مارکیٹ کا وزٹ کیا ۔انہوں نے تجاوزات،رانگ پارکنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے، ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پرٹریفک انسپکٹر اور پٹرولنگ آفیسر سمیت6ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے جبکہ شدید گرم موسم کے باوجود محنت ،صبروتحمل اورلگن سے اچھی ڈیوٹی کرنے پر4وارڈنز کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے تمام ڈی ایس پیزاورسیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران رش کے اوقات میں پٹرولنگ کرتے ہوئے سپرویژن کریں، اپنے اپنے علاقوں میں ون وے، رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی پر خصوصی توجہ رکھیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔سی ٹی او نے فورٹریس سٹیڈیم کے وزٹ کے دوران رانگ پارکنگ کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر ٹریفک انسپکٹرشاہد منصور،پٹرولنگ آفیسرجمشید ،ڈیوٹی آفیسر راشداورنقی مارکیٹ وزٹ کے دوران ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضر پائے گئے ٹریفک وارڈنز عاطف ،جنید، عامر کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے ۔انہوں نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اور دوران ڈیوٹی نرمی سے پیش آتے ہوئے شہریوں کی مدد،راہنمائی کو معمول بنائیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے والے افسران اور وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -