مارکیٹوں اورسڑکوں پررش،اضافی وارڈنزتعینات کردئے گئے

مارکیٹوں اورسڑکوں پررش،اضافی وارڈنزتعینات کردئے گئے

لاہور (اپنے کر ائم رپورٹر سے)بازاروں اور مارکیٹوں میں عیدکیلئے خریداری کرنے والوں کا رش بڑھنے سے سڑکوں پرٹریفک کاشدیددباؤ بڑھ گیا۔سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں کے قریب اضافی نفری کی تعیناتی کے لیے دفاتر سے بھی نفری کو سڑکوں پر لانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔عید کے قریب آتے ہی شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں عید شاپنگ کے لیے لوگوں کا رش بڑھنا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹوں کے پاس سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباو ہونے سے شہریوں کو گھنٹوں لمبی قطاروں میں لگنا پڑتا ہے۔سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کا کہنا ہے کہ دفاتر میں کام کرنے والے وارڈنز کو بھی سڑکوں پر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

مزید : علاقائی