دومختلف مقامات پرآتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل کرکاکستر

دومختلف مقامات پرآتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل کرکاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )شہر میں 2مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے نتیجہ میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ ریسکیو 1122کی گاڑیوں نے بروقت کاروائی کر تے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ گلبر گ کے علاقہ کیپری سنیما کے قریب ایک سٹور روم میں جبکہ EMEسوسائٹی کے بلاک نمبر 350-Eمیں واقع ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے سٹور روم اور گھرکا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ دونوں واقعات پر ریسکیو 1122کی گاڑیوں نے بروقت کاروائی کر تے ہوئے آگ پر قابو پا لیاتاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مزید :

علاقائی -