صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق نواں کوٹ کونج پو رہ میں اعجاز کے سٹور سے دوڈاکو تین لاکھ اور نواب ٹاؤن میں ذوالفقار کی دکان سے دوڈاکو 45ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ کوٹ لکھپت میں خالد اور اسکی فیملی سے اڑھائی لاکھ، اسلام پو رہ میں فہیم سے سوا دولاکھ،کاہنہ میں ریاض سے ایک لاکھ90ہزار،فیکٹری ایریا میں ریاض سے ایک لاکھ،سول لائن میں ذکا سے 90ہزار،ٹاؤن شپ میں شاہد سے90ہزار،شاہدرہ میں ہسام سے 90ہزار،مصطفی ٹاؤن میں مجید سے 90ہزار ہربنس پو رہ میں جہانگیر سے 90ہزار، اچھرہ میں ابرار سے 85ہزار،مناواں میں ارشد سے 71ہزار،باغبانپو رہ میں سجاد سے 52ہزار،مسلم ٹاؤن میں الیاس سے 32ہزارکی نقد ی اور موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں اور شاہدرہ میں رحیم،داتا دربار میں شہاب،گڑھی شاہو میں فرحان،شالیمار میں قاسم،گلشن اقبال میں جمیل،نواں کوٹ میں شبیر،نواب ٹاؤن میں ارشد،سبزہ زار میں جاوید،مانگا منڈی میں سلیمان،باغبانپو رہ میں عمیر،جنوبی چھاؤنی میں واصف،کوٹ لکھپت میں مدثر،گارڈن ٹاؤن میں اسدکی موٹرسائیکلیں اور لیاقت آباد میں خالد کی گاڑی چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -