شاہدرہ،ٹریفک وارڈنز کاشہری سے گالم گلوچ اورتشدد

شاہدرہ،ٹریفک وارڈنز کاشہری سے گالم گلوچ اورتشدد

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )شاہدرہ موڑ پرٹریفک وارڈنز کا شہری پر تشدد۔کار سے نکال کر اور دھکے ددیتے ہوئے کمرے میں لے گئے اور پٹائی کرتے رہے۔تفصیلا ت کے مطا بق شاہدرہ موڑ پرٹریفک وارڈنز معمول کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ اسی دوران اسد نامی شہری نے اپنی کار تھوڑی آگے جاکرکھڑی کی جس پر وارڈنز نے اس سے بدتمیزی شروع کردی اور بات گالم گلوچ تک جا پہنچی۔ منظر عا م پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح وارڈنز شہری اسد کو شرٹ سے پکڑ کرایک کمرے میں لے گئے اور وہاں جا کراس کی پٹائی شروع کر دی جبکہ اسد وارڈنز سے تشدد کی وجہ پوچھتا رہا۔شہریوں نے مل کر وارڈنز سے شہری اسد کی جان چھڑوائی۔

مزید : علاقائی